یوکرین ڈونز کانفرنس میں حنا ربانی کھر کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین ڈونز کانفرنس میں حنا ربانی کھر کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت
یوکرین ڈونز کانفرنس میں حنا ربانی کھر کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھرنے یوکرین کے حوالے سے ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسو میں ہونے والی ہائی لیول  کانفرنس سے خطاب میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد میں پولینڈ اور سوئیڈن کے وزرائے اعظم کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے یوکرین میں جاری جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت اور مہاجرین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

حنا ربانی کھر نے طاقت کےعدم استعمال، علاقائی خودمختاری اور پائیدارامن و سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کو نافذ کرنے کے لیے پاکستان کے اصولی مؤقف پر بات کی۔

ویڈیو لنک کانفرنس میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کے لیے مسلسل سفارتی سطح پر کوششوں اور با مقصد مذاکرات پر زور دے رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا وفد نیا پاور شیئرنگ فارمولا آج حمزہ شہباز کو پیش کریگا

انہوں نے کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان یوکرین کے عوام کی مدد کے لیے انسانی  ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھیجنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

15 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ مارچ میں روانہ کی گئی تھی۔ جس میں ادویات، اشیائے خورد و نوش اور دیگر اہم اشیاء شامل تھیں۔

Related Posts