ایچ ای سی کا 4 سالہ انڈر گریجویٹ اور 2 سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایچ ای سی کا 4 سالہ انڈر گریجویٹ اور 2 سالہ ڈگری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے ملک بھر کیوائس چانسلر کی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ 4سالہ انڈرگریجویٹ اور 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری(Associate Degree — AD) پروگرامزکے اجراء کو موخرنہیں کیا جارہا ہے، دونوں پروگرامز برقرار ہیں اور ان پر عمل درآمد پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

ایچ ای سی کی طرف سے 11جولائی 2019کو جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بی اے/ بی ایس سی پروگرامز کی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں منتقلی اور ایم اے/ایم ایس سی پروگراموں کے بتدریج خاتمے سے متعلق درج شدہ پالیسی کا نفاذ جاری رہے گا۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر شائستہ سہیل اوروائس چانسلرز کمیٹی کے چیئرمین اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی مشترکہ صدارت میں ملک بھر سے تمام وائس چانسلرز کا اجلاس 2جولائی کومنعقد کیا گیاتھا جس میں فیصلے کا اعادہ بھی کیا گیا ہے۔

اجلاس کا انعقاد اُن وائس چانسلرز کی درخواست پر کیا گیا جنہوں نے انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی اور پی ایچ ڈی پالیسی کے نفاذ سے متعلق چند مسائل اُٹھائے۔

اِن مسائل پر تفصیلی بحث و تمحیص کی گئی اور اکثریت کی آراء کی بنیاد پر درج ذیل سفارشات ایچ ای سی کی گورننگ باڈی یعنی کمیشن کے لیے تیار کی گئی ہیں۔ انڈرگریجویٹ ایجوکیشن پالیسی اور پی ایچ ڈی پالیسی کے نفاذ کو خزاں 2022؁ تک موخر کرنے کی تجویزکمیشن کے سامنے رکھی جائے گی۔

وائس چانسلرز کمیٹی جولائی کے چوتھے ہفتے میں ایک سہ روزہ اجلاس منعقد کرے گی، جس میں مسائل اور ان کے عملی حل پر غور و فکر کیا جائے گا۔ وائس چانسلرز کی طرف سے پیش کردہ سفارشات پر مبنی ایک سمری کمیشن میں لے جائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: طلباء نے امتحانات منسوخ نہ کرنے پر ڈی چوک بلاک کردیا، 11زیر حراست

جس میں اصل صورتحال کو اجاگر کیا جائے گا اور کمیشن سے درخواست کی جائے گی کہ دونوں پالیسیوں پر عمل درآمد کو آسان بنانے کے لیے مجوزہ ترامیم کی اجازت دی جائے۔ ایسی جامعات جو اِ ن پالیسیوں کو اختیار کرنے کے لیے راضی ہیں یا انہیں پہلے ہی اختیار کر چکی ہیں وہ مستعدی سے پالیسیوں کا نفاذجاری رکھیں گی۔

Related Posts