کیا آپ نے انتقام پر مبنی جنوبی کوریا کے یہ 5 ڈرامے دیکھے ہیں؟
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں کورین ڈراموں کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، جنوری میں نیٹ فلکس نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال بڑی تعداد میں کورین ڈرامے دیکھے گئے۔
اِن دنوں کورین ڈرامہ ’’دی گلوری‘‘ ناظرین و سامعین میں بہت مقبول ہورہا ہے، جس کی کہانی انتقام پر مبنی ہے ۔ ڈرامے کی کہانی ایک عورت کے گردگھومتی ہے جو اپنے ساتھی طالب علموں کے ذریعہ کئے گئے ہائی اسکول کے تشدد کا نشانہ بنی تھی۔
شروع میں وہ اُن کے خلاف شکایت درج کرواتی ہے چونکہ وہ بڑے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے مونگ ڈونگ کو بعد میں احساس ہوجاتا ہے کہ پولیس اُن کے خلاف کچھ نہیں کرسکے گی۔
دی گلوری کے دو حصے نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئے تھے اور وہ دونوں ہی بہت زیادہ مقبول ہوئے تھے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ دی گلوری کے علاوہ اور کونسے ڈرامے ہیں جن کی کہانی انتقام پرمبنی ہے:
1)نچینزو (2021)
کورین ڈرامہ ونچینزو کی کہانی جرائم پر مبنی ہے جس میں سونگ جونگ کی اور جیون ییو بین نے مرکزی کردار اداکیے ہیں، ڈرامے میں ونچینزو کسانو کو دکھایا گیا تھا جس نے اٹلی کے ایک مافیا خاندان کیلئے کام کیا تھا۔
ڈرامے میں دکھایا گیا تھا کہ ونچینزو اٹلی کے مسائل سے تنگ آکر واپس جنوبی کوریا میں اپنی آبائی سرزمین پر واپس آتا ہے۔ واپسی کے بعد اس کی ایک وکیل سے ملاقات ہوتی ہے جس کے ساتھ مل کر وہ سونے کو تلاش کرنے کا ارادہ کرتا ہے۔
2) ٹیکسی ڈرائیور
کورین سیریز میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو دکھایا گیا ہے جو متاثرین کو بدلہ دلوانے میں مدد کرتا ہے، مجرموں کو سزادلواتا ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔ ڈرامے کا پہلا سیزن 2021 میں نشر ہوا تھا اور دوسرا سیزن 2023 میں نشر ہوگا۔
3)مائن
‘مائن’ ایک 2021 کی جنوبی کوریائی ٹیلی ویژن سیریز ہے جس کی ہدایت کاری لی نا-جنگ نے کی ہے، اور اس میں لی بو-ینگ، کم سیو ہیونگ، لی ہیون-ووک، اور اوکے جا-یون نے اداکاری کی ہے۔
کہانی ایک ایسی عورت کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے کی تمام قدیم روایتوں اور تعصبات کو پیچھے چھوڑ کر اپنی حقیقی مائن کو تلاش کرتی ہے۔ یہ سیریز ابھی نیٹ فلکس پر چل رہی ہے۔
4) مائے نیم
مائے نیم کی کہانی ایک باہمت لڑکی کے گردگھومتی ہے جس کی زندگی اپنے والدکے قتل کے بعد بالکل بدل جاتی ہے، وہ والد کی موت کا بدلہ لینے کیلئے ایک کرائم باس کے گروہ میں شامل ہوجاتی ہے جو اس لڑکی کی ٹریننگ کرتا ہے اور بدلہ لینے کے دوران وہ بہت سی خطرناک لڑائیاں بھی لڑتی ہے۔
5) Itaewon کلاس
Itaewon کلاس کی کہانی انتقام پر مبنی ہے، جس کی کہانی پارک سیروئی نامی نوجوان کے گردگھومے گی جو اپنے ساتھ ہونے والی کا ناانصافی کا بدلہ لیتا ہے۔