ہم نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.2 ارب ڈالر کی رقم وصول کر لی ہے۔اسٹیٹ بینک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں گزشتہ 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 77فیصد کم ہوئی۔اسٹیٹ بینک
پاکستان میں گزشتہ 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 77فیصد کم ہوئی۔اسٹیٹ بینک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی کاوشیں رنگ لے آئیں، ایشیائی ترقیاتی بینک نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1.2 ارب روپے جاری کردئیے  جس کی تصدیق کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہم نے رقم وصول کر لی ہے۔

اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.2 ارب گزشتہ روز ہونے والے معاہدے کے پیش نظر ریلیز کیے۔ معاشی ٹیم کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے قرض سے پاکستان کے معاشی عمل میں بہتری آئے گی۔ 

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض فراہمی کے معاہدے کی تقریب گزشتہ روز  اسلام آباد میں ہوئی، قرض کے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن پرویز عباس اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ نے دستخط کیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے۔ ایشائی ترقیاتی بینک کے قرض کی مالیت 1.3 ارب ڈالر ہے، اس قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے قرضوں کی فراہمی کامیاب معاشی پالیسیوں کی نشاندہی ہے، اس قرض کے تحت حکومت کو گردشی قرض کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں 1ارب 30 کروڑ ڈالر کا معاہدہ

Related Posts