سماجی رہنما حسن امام کی تھانہ اقبال مارکیٹ آمد، اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سماجی رہنما حسن امام کی تھانہ اقبال مارکیٹ آمد، اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم
سماجی رہنما حسن امام کی تھانہ اقبال مارکیٹ آمد، اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سماجی رہنما سید حسن امام تھانہ اقبال مارکیٹ پہنچے اور نئے تعینات ایس ایچ او خادم حسین سے ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اقبال مارکیٹ میں نئے تعینات ایس ایچ او خادم حسین سے سماجی رہنما سید  حسن امام کی ملاقات ہوئی۔ اس موقعے پر محبانِ کراچی کے سربراہ حافظ ارشد بھی موجود تھے۔

سماجی رہنما سید حسن امام نے گزشتہ روز پولیس مقابلے کے بعد 2 خطرناک ڈکیتوں کو جان کی بازی لگا کر گرفتار کرنے پر تین پولیس اہلکاروں کی اپنی جانب سے حوصلہ افزائی کی۔

سید حسن امام نے پولیس کانسٹیبلز علی اور ناصر کو ڈکیتوں کی گرفتاری جبکہ عوام سے اعلیٰ اخلاق و کردار کا مظاہرہ کرنے پر پی سی حیدر شاہ کو نقد انعام پیش کیے۔

واضح رہے کہ سماجی رہنما سید حسن امام پولیس اور عوام کے درمیان اچھے تعلقات قائم کرنے کیلئے ہمیشہ سے پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔

اس موقعے پر سماجی رہنما حسن امام نے ایس ایچ او خادم حسین اور ڈی ایس پی جعفر بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم جرائم کے خاتمے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ 

Related Posts