حسینہ آپا ایک حوصلہ مند خاتون اور ایک عظیم مصنفہ تھیں، ہمایوں سعید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حسینہ آپا ایک حوصلہ مند خاتون اور ایک عظیم مصنفہ تھیں، ہمایوں سعید
حسینہ آپا ایک حوصلہ مند خاتون اور ایک عظیم مصنفہ تھیں، ہمایوں سعید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ حسینہ آپا ایک عظیم مصنفہ اور حوصلہ مند خاتون تھیں ان کا دست شفقت آخری سانس تک ہمارے ساتھ رہا۔

معروف ڈرامہ نگار اور مکالمہ نگار حسینہ معین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ حسینہ آپا آخری سانس تک ہماری سرپرست رہیں۔

ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری میں حسینہ آپا کی انمول شراکت نے بہت سوں کے لئے راہ ہموار کرنے میں مدد کی۔

 

انہوں نے کہا کہ ’وہ ناصرف ایک عظیم مصنفہ تھیں بلکہ ایک نڈر اور طاقتور خاتون تھیں جو اپنی آخری سانس تک ہمارا سرپرستی کرتی رہیں۔‘

واضح رہے کہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئیں۔

ڈرامہ نگار حسینہ معین کے بھتیجے سعید کا کہنا ہے کہ حسینہ معین لاہور جانے کے لیے تیار ہو رہی تھیں کہ اچانک دل کا دورہ پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ سچ ہے کہ سینئر اداکار اقربا پروری کو فروغ دیتے ہیں، صبا بخاری

حسینہ معین 20 نومبر1941ء کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہوئیں، انہوں نے ابتدائی تعلیم کانپور سے حاصل کی۔ دوسروں کے مشعل راہ حسینہ معین نے 1963 میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔

Related Posts