پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو زندگی کے 6 سبق بتا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو زندگی کے 6 سبق بتا دئیے
پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے مداحوں کو زندگی کے 6 سبق بتا دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حریم فاروق نے اپنے مداحوں کو 6 سبق بتادئیے ہیں جو انہوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کےدوران سیکھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ آپ سب کو جمعۃ الوداع بہت مبارک ہو۔ آج ہم رمضان المبارک کو الوداع کہیں گے جس کے دوران میں نے زندگی کے 6 سبق سیکھے جن کا تعلق کورونا وائرس سے بھی ہے۔

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ زندگی کا پہلا سبق جو میں نے سیکھا وہ یہ ہے کہ  جو حالات آپ کے قابو میں نہیں ہیں، ان کے ساتھ لڑنے سے بہتر یہ ہے کہ ان کو صبر کے ساتھ قبول کرنا سیکھیں۔ اس بات سے آپ کو پرسکون اور مطمئن رہنے میں مدد ملے گی۔

دوسرا سبق بتاتے ہوئے اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بنیں کیونکہ مشکل حالات میں یہ بات اہم ہوتی ہے کہ آپ ان سے سیکھیں۔ زندگی مشکل حالات کے ذریعے ہمیں اہم سبق سکھاتی ہے جو خود اللہ کی ایک نعمت ہوتے ہیں۔

اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ تیسرا سبق یہ ہے کہ آپ کا مثبت طرزِ عمل صرف ایک اختیار نہیں بلکہ اسے ضرورت سمجھنا چاہئے۔ اپنا طرزِ عمل مثبت بنانے کے لیے آپ سے جو ہوسکے، آپ ضرور کریں جبکہ چوتھا سبق یہ ہے کہ خود کو دوسروں کے سامنے جھکانا سیکھیں۔

عجز و انکسار کی تعریف کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ دوسروں کا مقابلہ کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے آپ کو ان سے بہتر سمجھنا چھوڑ دیں۔ اس سے آپ منکسر المزاج اور رحم دل بن جائیں گے جبکہ پانچواں سبق یہ ہے کہ کائنات کی سب سے مستقل مزاج چیز تبدیلی ہے۔

حریم فاروق نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی چیز پائیدار نہیں ہوتی اور ہمیشہ نہیں ٹھہرتی، تاہم مشکلات کے بعد آسانیاں اور اندھیرے کے بعد روشنی ہوتی ہے۔ اپنے دل میں یقین رکھتے ہوئے آگے بڑھتے رہنا چاہئے۔ ہوسکتا ہے کہ امید کی منزل دور ہو، لیکن وہ نہ ہو، ایسا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ چھٹا سبق جو میں نے سیکھا وہ یہ ہے کہ محبت ہر چیز پر فتح حاصل کر لیتی ہے کیونکہ یہ زندگی کی کنجی ہے۔ دنیا کے ہر سوال کا جواب محبت میں چھپا ہوا ہے اور انسانیت کے آپس میں سب سے مضبوط ربط کا نام محبت ہے جو ہمیں کائنات کی ہر چیز سے لے کر اللہ تعالیٰ تک سے ملا دیتا ہے۔ 

https://www.instagram.com/p/CAe1GhXlsrN/

Related Posts