ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کے نئے پوسٹر میں اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کے نئے پوسٹر میں اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری
ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کے نئے پوسٹر میں اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کے نئے پوسٹر میں اداکارہ ہانیہ عامر جلوہ گر ہوئی ہیں جو جلد ٹی وی اسکرین کی زینت بنے گا۔ ڈرامہ سازوں نے اضافی کاسٹ کے متعلق بتا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 5برس قبل 2016 میں ڈرامہ سیریل سنگِ مر مر کافی مقبول ہوا جس کا دوسرا سیزن منفرد کہانی اور غیر معمولی کاسٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ہانیہ عامر اور علی رحمان کی نئی فلم پردے میں رہنے دو کا ٹیزر ریلیز

بغیر کوئی سوال کیے مدد کرنے والے غیر اہم سمجھے جاتے ہیں۔ہانیہ عامر

کاسٹ میں شامل اداکاروں میں نعمان اعجاز، عاطف اسلم، کبریٰ خان اور ہانیہ عامر کے نام نمایاں ہیں۔ گلوکار عاطف اسلم پہلی بار ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ میں چھوٹی اسکرین پر نمودار ہونگے۔

قبل ازیں عاطف اسلم نے اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ 2011 کی بلاک بسٹر فلم بول میں کام کیا۔ سنگِ ماہ کے ڈائریکٹر سیفی حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج تک ایسا کوئی ڈرامہ ریلیز نہیں ہوا۔

ڈرامے پہلا حصہ پختون خاندانی مسائل پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے جبری شادی جیسی جبری روایات سے پردہ اٹھاتا نظر آئے گا۔ سیفی حسن نے کہا کہ سنگِ ماہ جنوری میں ریلیز ہوگا۔

قبل ازیں ڈرامہ سیریل سنگِ مر مر میں کبریٰ خان، ثانیہ سعید، نعمان اعجاز اور میکال ذوالفقار نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ڈرامے میں گلستان خان کے خاندان پر توجہ مرکوز رکھی گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان اور ہانیہ عامر کی نئی فلم پردے میں رہنے دو کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

 اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمان کی نئی رومانوی و مزاحیہ فلم پردے میں رہنے دو کا ٹیزر یو ٹیوب پر14 نومبر کو ریلیز کیا گیا جسے 24 گھنٹوں میں 10 ہزار سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا۔

Related Posts