حمزہ علی عباسی شوبز کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ہمایوں سعید کی پیش گوئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ علی عباسی شوبز کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ہمایوں سعید کی پیش گوئی
حمزہ علی عباسی شوبز کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ہمایوں سعید کی پیش گوئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نامور فلمسٹار ہمایوں سعید نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق اداکار حمزہ علی عباسی شوبز میں واپس آ رہے ہیں جبکہ اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کا عزم ظاہر کرنے والے حمزہ عباسی کی واپسی نئے انداز سے ہوگی۔

فلمسٹار ہمایوں سعید نے بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ علی عباسی عالمِ دین بننا چاہتے تھے، وہ اسلامی تعلیم بھی حاصل کر رہے تھے تاہم شوبز چھوڑنے کی بات سے میں اتفاق نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں :اداکارہ عائزہ خان نے ذاتی زندگی کے اہم راز مداحوں پر ظاہر کردیئے

اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ کچھ مدت کے لیے تو حمزہ علی عباسی کا فیصلہ تھا کہ شو بز کو چھوڑ دیں، لیکن شوبز میں ان کی واپسی روحانیت اور حب الوطنی جیسے جذبات کی عکاسی کرتے ہوئے ہوگی۔ وہ مذہب اور حب الوطنی پر یقین رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں مجھے ذلیل و خوار کرنے کے بعد میری تعریف کررہے ہو؟

پاکستان میں اس وقت ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘مقبولیت میں تمام ڈراموں کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کی ڈائیلاگز (مکالموں)کی دھوم مچی ہوئی ہے۔

ڈرامے کے مرکزی اداکاروں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اور عائزہ خان کی اداکاری نے بھی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ڈرامے کی کہانی سے لوگ جذباتی طور پر جڑ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہمایوں سعید ذلیل وخوار کرکے میری تعریف کررہے ہیں ؟ عدنان صدیقی  

Related Posts