قوم کیلئے بڑی خوشخبری، سندھ اور بلوچستان میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان اور سندھ میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ماڑی پیٹرولیم نے اعلامیے میں بتایا کہ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ 64لاکھ مکعب فٹ تک گیس حاصل ہوگی، گیس دریافت کے لیے 2516 میٹر تک کنویں کی کھدائی کی گئی۔ گیس کے حصول سے متعلق ڈیٹا ویل کے چار مختلف زونز کے مجموعے پر مشتمل ہے۔

اس علاقے میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں 1991 سے رکی ہوئی تھیں، ماڑی پیٹرولیم اس علاقے میں ایکسپلوریشن سرگرمیوں کو مزید فروغ دے گی۔ دوسری جانب صوبہ سندھ کے ضلع مٹیاری میں ہالا کے قریب سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو نئی دریافت کی آگہی دے دی۔ 

پاکستان پیٹرولیم لمیٹیڈ کے مطابق ہالا کے قریب آدم بلاک 2 میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے ہمراہ جوائنٹ وینچر کیا گیا۔ پی پی ایل کا کہنا ہے کہ ہالا ریجن میں 3 کنووں سے تیل اورگیس کے نئے ذخائر ملے ہیں۔ ہالا میں آدم کے کنویں پر 3 ہزار 421 میٹر تک گہری کھدائی کی گئی جس سے ملکی ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

 آدم 2 کنویں سے 6 ملین مکعب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھی سندھ کے متعدد علاقوں سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ حال ہی میں حیدر آباد اور ڈہرکی کے تیل اور گیس کے ذخائر سے پیداوار شروع کردی گئی تھی جسے مرکزی سسٹم سے منسلک کردیا گیا۔ صوبہ سندھ میں تیل اور گیس کے مزید نئے ذخائر کی تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے دوران بھی تیل اور گیس کی دریافت میں او جی ڈی سی ایل کو بڑی کامیابی مل گئی جب صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ڈیوپلمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق درس کنواں سے 8.51 ملین 85 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس دریافت ہوئی جبکہ کنویں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا۔

Related Posts