گرامی انتظامیہ نے ایوارڈز کیلئے خفیہ نامزدگی کمیٹیوں کا طریقۂ کار ختم کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گرامی انتظامیہ نے دھاندلی کے الزامات کے بعد خفیہ نامزدگی کا طریقۂ کار مسترد کردیا
گرامی انتظامیہ نے دھاندلی کے الزامات کے بعد خفیہ نامزدگی کا طریقۂ کار مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاس اینجلس: موسیقی کی دنیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز دینے والی گرامی انتظامیہ نے دھاندلی کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد خفیہ نامزدگی کمیٹیوں کے طریقۂ کار کو ختم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نام نہاد خفیہ کمیٹیوں کے ذریعے ایوارڈز کیلئے فنکاروں کو نامزد کیا جاتا تھا جن میں سے ایوارڈ دینے کیلئے بہترین فنکار کا انتخاب کرنا ہوتا تھا جس پر الزام عائد کیا گیا کہ ایوارڈز من پسند فنکاروں کو دے دئیے جاتے ہیں۔

ریکارڈنگ اکیڈمی کا کہنا ہے کہ جنوری 2022ء میں جب گرامی ایوارڈز کی نئی تقریب منعقد ہوگی، اس میں 11 ہزار ووٹنگ ممبران کا انتخاب ہوگا جبکہ قبل ازیں صرف 15 سے 30 ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں فنکاروں کو نامزد کیا کرتی تھیں۔

حیرت انگیز طور پر کمیٹی ممبران کے نام عوام سے خفیہ رکھے جاتے تھے، جس پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے۔ گزشتہ برس ایک معروف کینیڈین فنکار کوسب سے زیادہ بکنے والا البم آفٹر آرز ریلیز کیے جانے کے بعد بھی نامزد نہیں کیا گیا۔

ویک اینڈ نامی کینیڈین فنکار نے گزشتہ برس نومبر کے دوران اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ گرامی بدعنوان ہی رہے گا۔ تم لوگ میرے علاوہ میرے مداحوں اور موسیقی کی صنعت کے بھی قرضدار ہو، جس کے بعد گرامی کا خفیہ نامزدگی کمیٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں: صبور علی نے عامرلیاقت کو لائیو شو میں شرمندہ کردیا، ویڈیو وائرل

Related Posts