حکومت کا اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اووربلنگ کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ملک بھر میں اوور  بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے، ایف آئی اے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف اپنی 100 فیصد کارکرددگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی  نے اوور بلنگ کے تدارک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اوور بلنگ پر عوام کو فوری ریلیف دیا جائے۔ ایف آئی اے کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حساس علاقوں میں سکیورٹی دی جائے۔

قبل ازیں فروری کے دوران کے الیکٹرک سمیت ڈسکوز اوور بلنگ کے معاملے پر نیپرا کو مطمئن کرننے میں ناکام رہے۔ نیپرا نے ڈسکوز کو اوور بلنگ سے متعلق انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد کا حکم دیا اور اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی تھی۔

Related Posts