حکومت نے 21 ارب 50 کروڑ کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا خاتمہ کیا۔ فیاض چوہان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے 21 ارب 50 کروڑ کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا خاتمہ کیا۔ فیاض چوہان
حکومت نے 21 ارب 50 کروڑ کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا خاتمہ کیا۔ فیاض چوہان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت نے دُور رس اقدامات کیے جس کے باعث 21 ارب 50 کروڑ کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا خاتمہ ہوا۔

ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملکی سالمیت کو داؤ پر لگانے والوں نے ملک کا بہت نقصان کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے ملکی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے۔

صوبائی وزیرِ کالونیز نے کہا کہ صرف 12 ماہ کی قلیل مدت کے دوران 119 ارب روپے بجلی چوری کی روک تھام عمل میں لائی گئی جبکہ عالمی اداروں کو کی گئی ادائیگی اس کے علاوہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عالمی اداروں کو قرض کی مد میں 10 ارب ڈالر کی ادائیگی ممکن بنائی گئی جبکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر چیک اینڈ بیلنس سسٹم سے مسائل پر قابو پانے کا عمل اب بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ہمارے دوست اور پڑوسی ملک چین کا مقروض ہے جبکہ سی پیک منصوبے میں چین پاکستان کا شراکت دار ہے جس سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ پر روشنی ڈالتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ خطے کے قدرتی وسائل پر قبضے کی بین الاقوامی سازش تھی جسے عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو دن میں تارے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ مریم اورنگزیب دن میں خواب دیکھ رہی ہیں۔

وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے رواں ماہ  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کسی طرح استعفیٰ دے دیں لیکن ان کی یہی خواہش انہیں چین سے جینے نہیں دیتی۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف کو دن میں تارے نظر آ رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان

Related Posts