گورڈن کالج کے طلبا ء کا احتجاج،مری روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورڈن کالج کے طلبا ء کا احتجاج،مری روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کردیا
گورڈن کالج کے طلبا ء کا احتجاج،مری روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: گورڈن کالج کے طلبا ء کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے ہفتے کے روز ہونے والے احتجاج میں طلباء طالبات نے کالج کی ممکنہ نج کاری کے خلاف مری روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کر دی۔

راولپنڈی کی اہم درسگاہ گورڈن کالج کی نج کاری کو روکنے کے لئے کالج کے طلباء کا احتجاج جاری ہے ہفتے کے روز ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں طلباء طالبات لیاقت روڈ پر نکل آئے طالب علم گورڈن کالج کی ممکنہ نج کاری کے خلاف نعرے بازی کرررہے تھے۔

کالج سے مارچ کرتے ہوئے طلباء بڑی تعداد میں مری روڈ پر پہنچ گئے طلباء طالبات نے مری روڈ پر ٹریفک بند کرکے دھرنا دے دیا تین گھنٹے کے دھرنے کے بعد اے سی سٹی شگفتہ جبیں ڈاریکٹر کالجز شیر احمد ستی اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران سے مذاکرات کامیاب ہوئے۔

احتجاج ختم کرنے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کی درسگاہ کو بچانے کے لئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان: آواران کے بازار میں زوردار دھماکا، متعدد زخمی

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے یقین دہانی کے بعد طلباء نے احتجاج ختم کرکے مری روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

Related Posts