عوام کے لئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مہنگائی کے مارے عوام کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے اور نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 114 پوائنٹس کا اضافہ

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے گزشتہ روز سے مختلف خبریں سامنے آرہی تھیں، تاہم حکومت نے اس فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔

Related Posts