حکمرانوں کے احتساب کی روایت سب سے پہلے اسلام نے قائم کی۔صدرِ مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکمرانوں کے احتساب کی روایت سب سے پہلے اسلام نے قائم کی۔صدرِ مملکت
حکمرانوں کے احتساب کی روایت سب سے پہلے اسلام نے قائم کی۔صدرِ مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور صاحبانِ اقتدار کے احتساب کی سنہری روایت سب سے پہلے اسلام نے قائم کی جبکہ خلفائے راشدین اس کی زندہ مثال تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ خلفائے راشدین نے احتساب کے اصولوں کی تقلید اپنی ذات پر کرتے ہوئے زندہ مثالیں قائم کیں۔

احتساب کے حوالے سے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قوانین اور شفافیت و غیر جانبداری کے نفاذ کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بدعنوانی کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک کا ہر شہری اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کرے۔

انہوں نے گزشتہ روز یومِ انسدادِ بدعنوانی کے موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون سازی سے زیادہ قوانین پر عمل درآمد کا چیلنج درپیش ہے، انفرادی سطح پر خود احتسابی کرکے کرپشن سے چھٹکارا ممکن ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے بدعنوانی کے خلاف طویل جدوجہد کی جبکہ احتساب معاشرے کے بڑے اور طاقتور لوگوں سے شروع ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  اپنے ووٹ کی طاقت سے بدعنوان عناصر کا محاسبہ کریں۔ صدرِ مملکت 

Related Posts