دو روز میں فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا! چاندی کی قدر میں اضافہ، جانیں تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا تاہم چاندی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نرخ کے مطابق 11 نومبر 2026 بروز بدھ کو مقامی بازار میں 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 3400 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا 10 گرام سونا 2 ہزار 915 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے کا ہوگیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں اضافی دیکھا گیا جہاں ایک تولہ چاندی 45 روپے اضافے سے 5 ہزار 768 روپے تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 34 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 4049 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 10 نومبر 2026 بروز منگل کو 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 1500 روپے کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 836 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

Related Posts