وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پیٹرول فی لیٹر 3 روپے جبکہ ڈیزل 7 روپے سستا کردیا گیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بھی 7 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے جس کے بعد صارفین کو اب ڈیزل 364 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق 12 نومبر سے ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








