عالمی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں فی اونس نرخ 4 ہزار ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگئے۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 3,977.99 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران سونے کی قیمت 4 نومبر کے بعد اپنی کم ترین سطح تک بھی پہنچ گئی۔
دوسری جانب دسمبر میں فراہمی کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز کے نرخ بھی 0.4 فیصد گر گئے جس کے بعد ان کی قیمت 3,983.20 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
ادھر دیگر قیمتی دھاتوں کی مارکیٹ میں پیلیڈیم کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بدھ کے روز اسپاٹ پیلیڈیم 0.5 فیصد مہنگا ہوکر 1,032.63 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل کاروبار کے دوران اس کی قیمت 22 اکتوبر کے بعد بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








