پاکستان میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال، اماراتی درہم سمیت مختلف کرنسیوں کی قیمت خرید اور قیمت فروخت کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
فاریکس مارکیٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 30 پیسے جبکہ قیمت فروخت 279 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 371 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 375 روپے 45 پیسے رہی، جبکہ یورو 308 روپے 58 پیسے میں خریدا اور 313 روپے 58 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 75 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 35 پیسے رہی۔ اماراتی درہم 75 روپے 45 پیسے میں خریدا جبکہ 76 روپے 25 پیسے میں فروخت کیا گیا۔
دیگر کرنسیوں میں آسٹریلوی ڈالر کی قیمت خرید 193 روپے اور فروخت 199 روپے 13 پیسے، کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 197 روپے 86 پیسے اور فروخت 204 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ چینی یوآن 38 روپے 55 پیسے میں خریدا اور 38 روپے 90 پیسے میں فروخت کیا گیا، جبکہ جاپانی ین کی قیمت خرید 1.7372 روپے اور فروخت 1.8368 روپے رہی۔
دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 276 روپے 55 پیسے جبکہ قیمت فروخت 277 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 369 روپے 12 پیسے اور قیمت فروخت 369 روپے 79 پیسے رہی۔
انٹربینک میں یورو کی قیمت خرید 308 روپے 77 پیسے اور قیمت فروخت 309 روپے 32 پیسے ریکارڈ کی گئی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 73 روپے 70 پیسے جبکہ فروخت 73 روپے 84 پیسے رہی۔
مزید برآں آسٹریلوی ڈالر کی قیمت خرید 190 روپے 22 پیسے اور فروخت 190 روپے 57 پیسے، کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 194 روپے 72 پیسے اور فروخت 195 روپے 8 پیسے رہی۔
چینی یوآن کی قیمت خرید 41 روپے 44 پیسے اور فروخت 41 روپے 52 پیسے، سنگاپور ڈالر کی قیمت خرید 215 روپے 76 پیسے اور فروخت 216 روپے 15 پیسے جبکہ سوئس فرانک کی قیمت خرید 337 روپے 48 پیسے اور فروخت 338 روپے 9 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








