عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعرات کے روز نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جہاں دونوں اہم اقسام کے تیل کے نرخ ایک ڈالر سے زیادہ نیچے آگئے۔ قیمتوں میں کمی کو مشرق وسطیٰ اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں پیش رفت کی توقعات سے جوڑا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 1.14 ڈالر کی کمی کے بعد 91.62 ڈالر فی بیرل ہوگئی جو مجموعی طور پر 1.2 فیصد کمی بنتی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے نرخ بھی 1.04 ڈالر یعنی 1.2 فیصد گر کر 85.49 ڈالر فی بیرل پر آگئے۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً 1.4 فیصد جبکہ امریکی خام تیل کے نرخ میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتیں گزشتہ دو ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








