پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں جمعرات کو 1,200 روپے کی کمی دیکھی گئی اور گزشتہ کاروباری روز 186,500 روپے پر فروخت ہونے کے مقابلے میں 185,300 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 159,894 روپے کے مقابلے میں 1,029 روپے کم ہو کر 158,865 روپے ہو گئی، جب کہ 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 146,569 روپے سے کم ہو کر 145,626 روپے ہو گئی۔

ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 2080 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 17.15 روپے کمی سے 1783.26 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان،روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 امریکی ڈالر کی کمی سے 1,909 ڈالر ہوگئی۔

Related Posts