پاکستان،روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان،روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
پاکستان،روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اور روس نے تیل، گیس اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے دوسرے مرحلے میں ہوا جو آج مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا۔

وفود کی سطح پر بات چیت میں توانائی، تیل اور گیس، زراعت، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں پر توجہ دی گئی۔

انہوں نے مواصلات، محکمہ ڈاک اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیاگیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی ایران کی حدود سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

روسی وفد نے پاکستان کو تحقیق اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔

Related Posts