عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں سونا سستا ہوگیا، ڈالر کی قیمت بھی گرگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold has become more expensive in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزار روپے ہوگئی ،چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالرکی کمی سے1846ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت200 روپے کی کمی سے1لاکھ 13ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت170روپے کی کمی سے 96 ہزار 880روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کوبھی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر مزید25 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں20پیسے تک سستا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید مزید20پیسے کی کمی سے160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کی کمی سے160.70روپے سے گھٹ کر160.45روپے ہو گئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے160.50روپے سے گھٹ کر160.40روپے اور قیمت فروخت20پیسے کی کمی سے160.90روپے سے گھٹ کر 160.70روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید193.80روپے سے گھٹ کر193.50روپے اور قیمت فروخت 195.20روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 218.30 روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220 روپے سے بڑھ کر221 روپے ہوگئی۔

Related Posts