البانیہ میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی،یونان، اٹلی اور ہنگری کی امدادی کارروائیاں جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

albania earthquake
البانیہ میں زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی،یونان، اٹلی اور ہنگری کی امدادی کارروائیاں جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تیرانہ: البانیہ میں شدید زلزلے کے بعد یورپی یونین نے وہاں اپنی امدادی ٹیم روانہ کر دی ہے جبکہ یونان، اٹلی اور ہنگری کی ٹیمیں پہلے ہی وہاں پہنچ چکی ہیں۔

غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق البانیہ میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20ہو گئی ہے جبکہ ابھی بھی بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے نے سب سے زیادہ دارالحکومت تیرانہ اور اس کے مضافاتی ساحلی شہر دراج کو متاثر کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز البانیہ میں شدید زلزلے نے تباہی مچادی تھی ،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: البانیہ میں شدید زلزلے سے کئی عمارتیں زمین بوس، کم از کم 6 افراد ہلاک

برطانوی میڈیا کے مطابق زلزلہ منگل کی علی الصبح آیا جس نے دارالحکومت کے 34 کلو میٹر کے شمال مغربی علاقے کو متاثر کیا جب کہ زلزلہ سربیا کے شہر سمیت پورے خطے میں 700 کلو میٹر تک محسوس کیا گیا۔

Related Posts