ملک بھر میں مہنگائی کی شرح 18فیصد کم ہوئی۔وزیرخزانہ کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد اورنگزیب
(فوٹو: بزنس ٹوڈے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مہنگائی کی شرح 18فیصد کم ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہو کر 20 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کیلئے مذاکرات کی غرض سے وفد کے ہمراہ واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔ واشنگٹن اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی مجموعی طور پر مثبت سمت میں ہے۔

گفتگو کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی زراعتی جی ڈی پی میں نمو کی شرح 5 فیصد جبکہ سروسز سیکٹر ترقی کررہا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران ملک کی اقتصادی صورتحال بھی بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔ ہم نے آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی سے تکمیل کی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہماری آئی ایم ایف حکام سے بات چیت مثبت رہی۔ پاکستان ٹیکس محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ نہ صرف یہ کہ مہنگائی کی شرح 20 فیصد کے قریب ہوئی بلکہ شرحِ تبادلہ بھی مستحکم رہی ہے، حکومت معاشی اصلاحات لاتی رہے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے قرض توسیع پروگرام پر بات چیت کریں گے۔ نجی شعبے میں تجربہ معاشی استحکام کیلئے بروئے کار لایا جائے گا۔ ٹیکس ٹو جی دی پی تناسب کو 15فیصد تک لے جائیں گے جو فی الوقت 10 فیصد ہے، سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی برآمدات میں اضافہ کرکے سرکولر ڈیٹ کو کنٹرول کرنا ہوگا۔ نجکاری کا ایجنڈا بھی عملی جامہ پہنانے کا متقاضی ہے۔ مجھ سے قبل حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط کرچکی، پاکستان کو اسٹرکچرل اصلاحات کیلئے 2 سے 3سال کی مدت درکار ہوگی۔

ضروری ہے کہ مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جائے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جو شعبے پہلے ٹیکس نیٹ کا حصہ نہیں بنے، ان سے ٹیکس لینا ضروری ہے۔ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں۔ دورۂ امریکا کے دوران وزیر خزانہ کی ملاقات پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے بھی ہوئی۔

Related Posts