وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shah mehmood alice wells
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے دوران امریکا کی قائم مقام معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت سے متعلقہ امور تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ  کے تحت افغانستان پاکستان تجارت و سرمایہ کاری ورکنگ گروپ، موجود ہے جو دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، جنوری 2020 میں کابل میں متوقع  اجلاس کا منتظر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کیلئے امریکہ کے ساتھ معاونت کیلئے تیار ہے ،ہمیں بھرپور توقع ہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی اور نتیجتاً افغانستان میں امن کی شمع روشن ہو گی۔

اس سے قبل ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے شاہ محمودقریشی کاکہناتھا کہ کہ ہم مستحکم اور محفوظ افغانستان کے قیام کے لئے اس یکساں ہدف کو پالیں گے جو خطے کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری میں کوئی اور قوم یہ دعوی نہیں کرسکتی کہ تاریخی طورپر وہ مضبوط تعلق افغانستان کے ساتھ رکھتی ہے جو پاکستان کا ہے۔ نہ ہی دنیا میں کوئی اور ایسا ملک ہوسکتا ہے جو افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کا پاکستان سے زیادہ متمنی اور خواہاں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں کل انسانی حقوق کا عالمی دن یوم سیاہ کے طورپر منایا جائے گا

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک میں جغرافیہ، مشترک عقیدہ ومذہب، ثقافت اور لسانی ہم آہنگی کے مضبوط اور نہ اٹوٹ رشتے استوار ہیں۔ پاکستان افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی و معاشی اوراقتصادی شراکت دار ہے۔ہمیں تیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی گذشتہ چالیس سال سے زائد عرصہ سے مہمان نوازی کا اعزاز حاصل ہے۔

ہم ان مہاجرین کی حفاظت اور عزت وتکریم سے اپنے گھروں کورضاکارانہ واپسی کے متمنی ہیں۔ دس لاکھ سے زائد افغان سالانہ پاکستان افغانستان سرحد عبور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فطری طورپر اتنے قریبی روابط کی موجودگی میں افغانستان اور پاکستان دونوں کے لئے بعض مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

Related Posts