مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shah-Mehmood-Qureshi
افریقی ممالک کیساتھ روابط کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے کو یقینی بنائینگے ،شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اس وقت پوری طرح مولاناصاحب کیساتھ متفق نہیں ہے، میڈیا سمیت ہر شخص جانتا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی سیاست کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قانونی طورپر شہبازشریف ن لیگ کے صدر ہیں، مسلم لیگ (ن)، مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے پر تفریق کا شکار ہے، ایک دھڑا مولانا کے مؤقف کے ساتھ ہے اکثریت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا کے دھرنے کا استقبال کریں گے لیکن ماضی میں وہ خود دھرنے کی سیاست کے مخالف رہے، بلاول سے کہوں گا کیا وجہ ہے کہ ان کو دھرنے کی ضرورت پڑ گئی ، بلاول بتائیں آج کس کے اشارے پردھرنے کےحق میں بول رہےہیں، سب جانتے ہیں دھرنے کی سیاست کے پیچھے مقاصد کچھ اور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف نے دھرنا دیا تھا تو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے الزام لگایا تھا کہ آپ کس کے اشارے پر دھرنا دے رہے ہیں جبکہ ہمارا دھرنا با مقصد تھا اور پھر سپریم کورٹ نے ہماری سنی اور ہم نے دھرنا ختم کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 27 تاریخ کا انتخاب کیا جبکہ اس دن تو یوم سیاہ منایا جانا چاہیے کیونکہ اس تاریخ کو بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں پیش قدمی کی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوششیں کررہاہے، انشااللہ بھارت کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکےگا اور اس کو باربارمنہ کی کھانی پڑے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں چاہتی ہیں مسلمان آپس میں بکھرے رہیں، پاکستان کے سعودی عرب سے گہرے تعلقات ہیں، سعودی عرب ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور ایران ہمارا پڑوسی اوردوست بھی ہے، پاکستان کی خواہش ہے2اسلامی برادرملکوں میں اختلافات نہ ہوں، ہم کوشش کررہےہیں دونوں برادرممالک میں غلط فہمیاں دورہوں، یہ خطہ کسی غیریقینی صورتحال کامتحمل نہیں ہوسکتا، ہم ایران اورسعودی عرب جائیں گے اور کوشش ہوگی غلط فہمیاں اور ٹینشن دورہوں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منایا جائے گا،بھارتی عزائم کو بےنقاب کریں گے ، آج بھی عیدگاہ کے سامنے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی نکل رہی ہے، کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر علما کا بھی شکریہ اداکرتا ہوں۔

Related Posts