انگلینڈ کرکٹ بورڈ دورۂ پاکستان کیلئے اپنا شیڈول دیکھے۔وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی نے ساری محنت کی، کریڈٹ لینے مشترکہ حکومت آگئی، شاہ محمود قریشی
پی ٹی آئی نے ساری محنت کی، کریڈٹ لینے مشترکہ حکومت آگئی، شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو دورۂ پاکستان کیلئے اپنا شیڈول دیکھنا ہوگا تاکہ یہ طے کیا جاسکے کہ وہ کب تک پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورۂ پاکستان کی منسوخی کے بعد چیئرمین انگلینڈ بورڈ کے استعفے پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے پاکستان کا نقطۂ نظر رجسٹر کر لیا گیا۔ دورہ منسوخی جیسے فیصلے کھلاڑیوں اور کرکٹ شائقین کیلئے مسائل کا باعث ہیں۔

کرکٹ کی صورتحال پر اپنے بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے اپنے حالیہ دورۂ برطانیہ کے دوران برطانوی ہم منصب سے ملاقات اور گفتگو کی۔ انگلینڈ کی طرف سے دورہ یکطرفہ طور پر منسوخ کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ کرکٹ شائقین کو انگلینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرنے پر مایوسی ہوئی۔

بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ مشاورت کے بغیر منسوخ ہونے سے پی ٹی وی، پی سی بی اور پاکستانی عوام کو نقصان پہنچا۔ مجھے برطانوی سیکریٹری خارجہ الزبتھ ٹروس نے بتایا کہ دورے کی منسوخی حکومت کا نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ کا فیصلہ تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیے جانے اور کرکٹ شائقین کو مایوس کرنے کا معاملہ اتھایا۔ برطانوی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ہمارے تحفظات انگلینڈ کرکٹ بورڈ تک پہنچائے جائیں گے۔ محسوس ہوتا ہے کہ ہمارا نقطۂ نظر رجسٹر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس 

Related Posts