پہلی مالی سہ ماہی کے دوران سبزیوں میں 53 اور چاول کی برآمدات میں 87 فیصد اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی مالی سہ ماہی کے دوران سبزیوں میں 53 اور چاول کی برآمدات میں 87 فیصد اضافہ
پہلی مالی سہ ماہی کے دوران سبزیوں میں 53 اور چاول کی برآمدات میں 87 فیصد اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں 53 فیصد جبکہ چاول کی برآمدات میں 87 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ 

وفاقی ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سبزیوں کی برآمدات میں 53.81 فیصد جبکہ باسمتی چاول  کی برآمدات میں 87.35 فیصد اضافہ ہوا جس سے  سبزیوں کی برآمدات 1 لاکھ 45 ہزار 675 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹماٹروں کی قیمت میں  اضافہ، حکومت نے ایران سے ٹماٹر درآمد کی اجازت دے دی

گزشتہ مالی سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران 1 لاکھ 39 ہزار 919 میٹرک ٹن سبزیاں برآمد کی گئی تھیں  جبکہ اسی دوران 1لاکھ 27 ہزار 669 میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کیے گئے۔

اس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اسی عرصے کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات 2 لاکھ 1 ہزار 873 میٹرک ٹن تک بڑھ گئی جو 87.35 فیصد اضافہ قرا ر دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دورانفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ نے  100 ارب روپے سے زائد مالیت کی ٹیکس چوریاں پکڑیں ۔

لارج ٹیکس پیئر یونٹ  کراچی نے رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران صرف ایک کمپنی کی 21 ارب روپے مالیت کی ٹیکس چوری بھی پکڑی ہے  جبکہ ایف بی آر کو بینکوں کی طرف سے حکمِ امتناع کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر:  اب تک 100 ارب روپے کی ٹیکس چوریاں پکڑی گئیں

Related Posts