بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے نوتال میں ملزمان نے سی ٹی ڈی کی گاڑی پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

نصیر آباد میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق

نصیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا جس میں 3 دستی بم، ریموٹ کنٹرول دھماکے کی ڈیوائس اور کلاشنکوف شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صوبہ بلوچستان کے مغرب میں واقع ضلع نصیر آباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔

مارچ کے دوران نصیر آباد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں واٹر ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جاں بحق ہونے والے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی میت ڈیرہ مراد جمالی کے ٹراؤما سینٹر منتقل کردی گئی۔  

Related Posts