کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی، ڈاکو لاکھوں کی رقم لوٹ کر فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 بھائی جاں بحق ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شہرِ قائد کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکو لاکھوں کی رقم لوٹ کر فرار جبکہ مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 ایکسٹینشن میں نجی بینک کے قریب ڈکیتی ہوئی۔ مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹ لیے۔ اس دوران فائرنگ سے متاثرہ شخص زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر 100 افراد قتل

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کی شناخت مشکور حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔ زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ کراچی میں رواں برس کے 9 ماہ کے دوران 60 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائمز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر کم از کم 100افراد کو قتل کردیا گیا۔

 رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 100 افراد کو قتل کیا گیا۔ گزشتہ ماہ کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ورکشاپ پر واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے علی عباس اور اس کے والد کو زخمی کردیا، جبکہ علی عباس طبی امداد دئیے جانے کے دوران جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا۔

Related Posts