کراچی میں 9 ماہ کے دوران 60ہزار اسٹریٹ کرائمز رپورٹ، ڈکیتی مزاحمت پر 100افراد قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اقراء یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی کی واردات، 1 ملزم گرفتار، 3 فرار
کراچی میں اقراء یونیورسٹی کے قریب ڈکیتی کی واردات، 1 ملزم گرفتار، 3 فرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں رواں برس کے 9 ماہ کے دوران 60 ہزار سے زائد اسٹریٹ کرائمز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر کم از کم 100افراد کو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 9 ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 100 افراد کو قتل کیا گیا۔ آج سے 2 روز قبل کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، نجی سکیورٹی کمپنی کاڈرائیور کیش وین سے 6کروڑ چوری کرکے فرار

ورکشاپ پر واردات کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے علی عباس اور اس کے والد کو زخمی کردیا، جبکہ علی عباس طبی امداد دئیے جانے کے دوران جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کرگیا۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں پولیس نے بیٹے کو قتل اور باپ کو زخمی کرکے فرار ہوجانے والے نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

جنوری کے دوران مسلح ملزمان نے 13، فروری میں 12، مارچ میں 10، اپریل میں 12، مئی میں 15، جون میں 9، جولائی میں 12، اگست میں 8 جبکہ ستمبر میں اب تک 9 افراد کو ڈکیتی مزاحمت کے جرم میں قتل کردیا۔

سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ رواں برس کراچی میں اب تک اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ کی گئی وارداتوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہے۔ درجنوں ملزمان کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے، تاہم اسٹریٹ کرائمز تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ 

Related Posts