کراچی، نشے کے عادی شوہر کی گھر میں فائرنگ، 4 بچوں کی ماں جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، نشے کے عادی شوہر کی گھر میں فائرنگ، 4 بچوں کی ماں جاں بحق
کراچی، نشے کے عادی شوہر کی گھر میں فائرنگ، 4 بچوں کی ماں جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں نشے کے عادی شوہر نے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 بچوں کی ماں جان کی بازی ہار گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں گلشنِ آمنہ میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں نشے کے عادی شوہر نے گھر میں فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت مستفید کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ مستفید 4 بچوں کی ماں تھی جس کی ملزم سے تیسری شادی تھی اور کچھ روز قبل ہی مکان کی فروخت سے ملزم کو 20 لاکھ روپے کی خطیر رقم ملی تھی جو نشے کے عادی ملزم نے نشے اور جوے پر ضائع کردئیے۔

مستفید نامی خاتون کے بیٹے نے کہا کہ میری والدہ نے پیسوں کے بارے میں سوال کیا تو میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوئی۔ ملزم نے فائرنگ شروع  کردی جس کے نتیجے میں میری والدہ جاں بحق ہوگئیں۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول تحویل میں لے لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: شرپسندوں کے داخلے کا خطرہ، کراچی کے 5راستوں سے داخلے پر پابندی عائد

Related Posts