معاون برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی مولانا فضل الرحمٰن پر کڑی تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی
معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کے خلاف دائر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مولانا یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں :فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کے لیے سیاسی رسوائی اٹھائی،فردوس عاشق اعوان

ایک ٹوئٹ میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن پانچ سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد۔ انہوں نے کہا کہ ہم مولانا کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں جب وہ کہا کرتے تھے کہ پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی (ن) لیگ کے ترجمانوں نے پاکستان میں جو ہنگامی حالت نافذ کی ہوئی تھی، وہ یکایک ختم ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ نے سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو ایک صفحہ پیش کیا ہے،وہ بھی قطری لگتا ہے۔

Related Posts