فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کے لیے سیاسی رسوائی اٹھائی۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کے لیے سیاسی رسوائی اٹھائی۔فردوس عاشق اعوان
فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کے لیے سیاسی رسوائی اٹھائی۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی ایک سیٹ کے لیے سیاسی رسوائی اٹھائی جبکہ انہیں تسلیاں دی گئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے نئے پلان سیاسی بدحواسی پلان ہیں جبکہ عہدوں کی پیشکش کا بیان خفت مٹانے کے لیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے اہم عہدوں کی پیشکش کی گئی، مولانا فضل الرحمان

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان وزیر اعظم عمران خان کا استعفیٰ لینے آئے تھے اور گزارہ تسلیوں پر کرنا پڑا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ لشکر کشی، انتشاری سیاست اور انتہا پسندی کے خلاف ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی رہبر کمیٹی چور مچائے شور کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے جبکہ کمیٹی کو خود رہبری کی ضرورت ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے بیان میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رہبر کمیٹی مسلسل فلاپ شو پیش کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنانا مذموم کوشش ہے۔

مزید پڑھیں: رہبر کمیٹی چور مچائے شور کا فلاپ شو پیش کر رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان

Related Posts