فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگ لی
فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگ لی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف بیان بازی پر معذرت کر لی ہے۔

اپوزیشن پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) نے  فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست دی تھی جس میں کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز بیان دیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے معاونِ خصوصی کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس کے دوران ان کے وکیل نے کمیشن میں ن لیگی درخواست پر جواب داخل کرا دیا۔

جواب میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر میں نے ای سی پی (الیکشن کمیشن آف پاکستان) کی کوئی توہین کی ہے تو میں کمیشن سے غیر مشروط معذرت کی خواستگار ہوں۔

دوسری جانب دلائل دیتے ہوئے درخواست گزار نے کہا کہ توہین آمیز بیان کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ضروری سی ڈی جمع کروا دی ہے تاہم الیکشن کمیشن کی طرف سے  وصولی سے انکار کیا گیا۔

کمیشن نے کہا کہ جس سی ڈی کا آپ ذکر کر رہے ہیں، وہ موصول نہیں ہوسکی جس پر وکیل نے درخواست کی کہ توہین آمیز مواد موجود نہیں، اس لیے الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ درخواست خارج کریں۔

اس پر الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خالد محمود کو ہدایت کی کہ ویڈیو ٹرانسکرپٹ اگلی سماعت کے وقت تک پیش کریں جس کے بعد درخواست پر سماعت 25 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ 

Related Posts