سب لوٹ رہے ہیں تو تم بھی لوٹو، کراچی میں سستا آٹا بیچنے پر دکانداروں پر جرمانہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے جرم میں کمشنر کراچی کی ٹیم نے دکانداروں پر جرمانہ عائد کردیا، تاجروں نے ہڑتال کی دھمکی دیدی۔

ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف ابراہیم نے بتایا کہ کمشنر کراچی کی ٹیم نے سستا آٹا فروخت کرنے پر جرمانہ کیا، آٹے کی سرکاری قیمت 123 ہم 115 میں بیچ رہے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سستا آٹا بیچنا جرم ہے ؟ہم نہیں چاہتے ہڑتال پر جائیں لیکن اسسٹنٹ کمشنر زیادتی پر اتر آئے ہیں، غریبوں کو سستا آٹا دینے پر چلان کرنا ظلم ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہول سیل گروسرز جرمانوں پر احتجاج کررہے ہیں اور اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو کاروبار بند کرکے ہڑتال پر چلے جائینگے۔

واضح رہے کہ کراچی میں ماہ رمضان کے دوران مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور کمشنر کراچی کی ٹیمیں شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کررہی ہیں تاہم مقررہ نرخ سے بھی کم قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے دکانداروں پر جرمانہ اپنی نوعیت کا منفرد کارنامہ ہے۔

Related Posts