حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، ایف آئی اے کا برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، ایف آئی اے کا برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ
حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، ایف آئی اے کا برطانیہ کو خط لکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ٹک ٹاکر حریمِ شاہ کی وائرل ویڈیو کا معاملہ سامنے آنے کے بعد حریم شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، ایف آئی اے نے خاتون حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے، ایف آئی اے نے برطانیہ کی نیشنل کرایم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، خط میں نیشنل کرائم ایجنسی سے کارروائی کرنے کی درخؤاست کی جائے گی۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کی وائر ہونے والی ویڈیو میں خاتون بھاری رقم منتقلی کا اعتراف کررہی ہیں، خاتون کے ویزے،امیگریشن،اور سفری دستاویزات کی تفصیلات حاصل کر لی گئیں ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے، خاتون نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر (دوحا) کیلئے سفر کیا تھا۔

خاتون نے بھاری رقم کے ساتھ اسنیک ویڈیو پر ویڈیو اپلوڈ کی تھی، ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے، حریم شاھ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ھے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پیسے اور پاسپورٹ سمیت کسی چیز کی وقعت نہیں، حریم شاہ کی ہرزہ سرائی

تحقیقات میں پاکستان کسٹمز اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں، حریم شاہ متنازع ویڈیوز کے ذریعے میڈیا میں رہنے کا فن جانتی ہیں، مگر اس بار وہ بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں۔

Related Posts