ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 پر پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Federal police ranking improved on World Crime Index

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :ورلڈ کرائم انڈیکس میں وفاقی پولیس کی رینکنگ میں بہتری ،ورلڈ کرائم انڈیکس کی جانب سے نئی جاری ریٹنگ میں اسلام آباد 69 درجے بہتری کے بعد 301 پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جاری شدہ فہرست کے مطابق اسلام آباد میں کرائم انڈیکس کم ہو کر 28.63 پوائنٹس سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ گزشہ سال ورلڈ کرائم انڈیکس میں اسلام آباد 232 نمبر پر موجود تھا،گزشتہ سال وفاقی دارلحکومت میں کرائم کی شرح 32.88 فیصد تھی۔

مزید پڑھیں:پولیس اچھا کام کرے گی تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، وزیر اعظم عمران خان

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد نے کرائم شرح میں سڈنی، برلن، ماسکو، لندن، پیرس اور شنگھائی کو بھی مات دے دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں 4 فیصد کمی پر وفاقی دارلحکومت دْنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی۔ رپورٹ دنیا بھر کے 374 شہروں میں سروے کے بعد جاری کی گئی۔

Related Posts