پولیس اچھا کام کرے گی تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتہا پسندانہ نظریہ نے بھارت کے ایک ارب سے زائد عوام کو یرغمال بنا لیا ہے ،عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میانوالی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھانہ کچہری اور پٹواری کی سیاست نے ہمیں نقصان پہنچایا ، پولیس اچھا کام کرے گی تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

میانوالی سٹی پولیس اسٹیشن میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہے، پولیس اچھا کام کرے گی تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی جبکہ پولیس عوام کو امن و تحفظ کا احساس دے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار جب رکن اسمبلی بنا تو سب سے بڑا مسئلہ تھانہ کچہری تھا، سیاستدان تھانے کچہری کو اپنے کنٹرول میں رکھتے تھے ، یہ ماڈل پولیس اسٹیشن پولیس میں تبدیلی کا آغاز ہے۔

قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان نے میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔پولیس اسٹیشن آمد پر وزیر اعظم کو پنجاب پولیس کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے پولیس اسٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، اس موقع پر آئی جی پنجاب نے پولیس محکمے کے حوالے سے وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک پاس اکبر ایوب کو وزارت تعلیم کا قلمدان سونپ دیا

آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس اور تھانوں کے نظام میں بہتری کے لیے پنجاب پولیس کے اقدامات کے تحت صوبے میں 29 ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر صوبے کے تمام اضلاع میں ایس پی کمپلینٹس کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور تھانوں کے نظام میں بہتری کے لئے پنجاب پولیس کے اقدامات کے تحت صوبے میں 29ماڈل ماڈل پولیس سٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور سپریم کورٹ کی ہدایات پرصوبہ کے تمام اضلاع میں ایس پی کمپلینٹس کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر 8787 اور پنجاب کے تمام 716 تھانوں میں فرنٹ ڈیسکس بھی قائم کردئے گئے ہیں۔

پنجاب بھر میں پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو خدمات کی ایک چھت تلے فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس کے جلد اجراء کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں خدمت کاؤنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

بعد ازاں وزیر اعظم نے مہمانوں کے کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے اور ماڈل پولیس سٹیشن کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہواوے آئی سی ٹی لیب کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو جدید آئی سی ٹی لیب کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

Related Posts