وفاقی کابینہ نے مفتی کفایت اللہ کیخلاف سنگین غداری کیس کی منظوری دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال،وفاقی کابینہ نے مفتی کفایت اللہ کیخلاف سنگین غداری کیس کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی، چیئرمین ایف بی آر کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سابق رہنما مفتی کفایت اللہ کیخلاف سنگین غداری کیس کی منظوری دیدی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا آئسولیشن اسپتال کیلئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، پٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان سے بغاوت، پارٹی سے برطرفی کے بعد خاندان نے بھی حافظ حسین کو ٹھکرادیا

نیب اور امریکی ادارے ایف بی آئی کے درمیان معاہدے کی منظوری دی گئی، نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری دی گئی، جی بی میں ٹمبر مافیا کیخلاف اقدام کیلئے ایف سی کی 3 سالہ تقرری کی منظوری دی گئی۔

Related Posts