وطن پہنچنے پر گرفتاری کا خوف، حریم شاہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وطن پہنچنے پر گرفتاری کا خوف، حریم شاہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
وطن پہنچنے پر گرفتاری کا خوف، حریم شاہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سوشل میڈیا میں رہنے کے گر جاننے والی ملک کی معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ نے وطن واپسی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عدالت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا تاہم حریم شاہ چاہیں تو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔حریم شاہ نے طویل عرصے بعد وطن واپس آنے کی خواہش ظاہر کی اور وطن واپسی پر گرفتاری سے روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو پہلے بھی تحفظ دیا تھا لیکن درخواست گزار نے عدالتی حکم نامے کا غلط فائدہ لیا اور استعمال کیا۔ جسٹس کے کے آغا نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لیڈی ہیں ناں جس نے رقم ظاہر کی تھی اور منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا تھا؟۔

مزید پڑھیں:کیا رنبیر اور دپیکا نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں؟ اداکار کا ردعمل سامنے آگیا

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایف آئی اے کو حریم شاہ کے خلاف تحقیقات سے نہیں روکا جاسکتا۔عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزارچاہے تو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رابطہ کرسکتی ہیں۔

Related Posts