چھاپہ مار ٹیموں کے اختیارات اور کاروباری ریکارڈ تک رسائی مخصوص حالات تک محدود ہے۔شبرزیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 20 سالوں میں 6 ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل ہوئے، چیئرمین ایف بی آر
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کا کہنا ہے کہ 1990ء کی دہائی سے ہی پیسا بیرون ملک جانا شروع ہوگیا تھا، گزشتہ 20 سالوں میں 6 ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل ہوئے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی چھاپہ مار ٹیموں کے اختیارات اور کاروباری ریکارڈ تک رسائی کو مخصوص حالات تک محدود کر دیا گیا ہے۔محکمہ  انکم ٹیکس کی ٹیمیں متعلقہ چیف کمشنر کی اجازت سے ہی کاروباری یونٹس تک رسائی حاصل کرسکیں گی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خصوصی ہدایت پر یہ فیصلہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور تاجروں اور صنعتکاروں کی جانب سے  احتجاج کے ردِ عمل میں کیا گیا ہے جس سے تمام فیلڈ فارمشنز کو تحریری طور پر مطلع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت،یومیہ 76بیرل تیل نکلےگا

شبر زیدی کی ہدایت کے مطابق فیلڈ فارمشنز کو بھیجے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کو متعدد رپورٹس ملی ہیں کہ ادارے کے اہلکار اور اسٹاف انکم ٹیکس قوانین کے تحت حاصل اختیارات کے غلط استعمال میں ملوث پائے گئے ہیں، اس لیے اختیارات کو محدود کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر انکم ٹیکس آفیشلز اور اسٹاف کی طرف سے متعلقہ ریجن کے چیف کمشنر سے پیشگی اجازت لینے کے بعد بھی اختیارات کا غلط استعمال دیکھنے میں آیا تو تمام ملوث آفیشلز کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سےچینی سفیر یاؤ ژنگ کی ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونےوالی ملاقات میں چینی سفیر نے چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان  کو انکی آنے والی سالگرہ پر تہنیتی پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے اس پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی چینی سفیرسےملاقات،سی پیک ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنےپراتفاق

Related Posts