کوہاٹ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت،یومیہ 76بیرل تیل نکلےگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

1.78 billion allocated for Petroleum Division projects

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کاکہنا ہے کہ خیبرپختونخواکے ضلع کوہاٹ میں  تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے ہیں جن سے یومیہ 5لاکھ 12ہزار مکعب فٹ گیس اور 76بیرل خام تیل حاصل ہو سکے گا۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق  وارگل فیلڈ سے گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت ہوئے،   چندا کنویں کو 5ہزار 440 میٹر تک ڈرل کیا گیا، کنویں پر جانچ کے دوران یومیہ 76 بیرل تیل کے ذخائر ملے ہیں اور یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی، کنویں کی کھدائی اور تجزیے کے لیے مکمل طور پر اوجی ڈی سی ایل کی مہارت پر انحصار کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق تیل اور گیس کی دریافت کمپنی کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے اور اس دریافت سے پاکستان کوقیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

مزیدپڑھیں: وزیراعظم کی چینی سفیرسےملاقات،سی پیک ترجیحی بنیادوں پرمکمل کرنےپراتفاق

اس سے قبل 27 اگست کو بھی کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل وگیس کےنئے ذخائردریافت ہوئے تھے، جانچ کے دوران  کنویں سے 240بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر اور یومیہ 1کروڑ 27 لاکھ معکب فٹ گیس کے ذخائر ملے تھے۔

Related Posts