جمعیت علمائے اسلام (ف) سربراہ نے اپوزیشن کو آل پارٹیز کانفرنس کے لیے دعوت دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمعیت علمائے اسلام (ف) سربراہ نے اپوزیشن کو آل پارٹیز کانفرنس کے لیے دعوت دے دی
جمعیت علمائے اسلام (ف) سربراہ نے اپوزیشن کو آل پارٹیز کانفرنس کے لیے دعوت دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل منگل کے روز آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تمام اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دے دی گئی۔

حکمراں سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھنے کے لیے کم از کم 9 اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ مخالف پی ٹی آئی  حکمتِ عملی ترتیب دی جاسکے۔

جے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے متعدد ممتاز سیاست دانوں کو دعوت دی ہے جن میں مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال اور پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شامل ہیں جو آل پارٹیز کانفرنس میں ممکنہ طور پر شرکت کریں گے۔ 

اس کے علاوہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جمعیت علمائے پاکستان اور جمعیت اہلِ حدیث کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی پارٹیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف آئندہ کے لائحۂ عمل پر مشاورت کی جائے گی جبکہ فضل الرحمان نے احسن اقبال اور دیگر رہنماؤں کو ذاتی طور پر ٹیلیفونک رابطے کے دوران شرکت کی دعوت دی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس کے دوران سیاسی سرگرمیوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی سربراہوں کے درمیان  گزشتہ روز سیاسی امور پر بات چیت ہوئی، جبکہ آل پارٹیز کانفرنس اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ملکی امور پر گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کا بلاول سے رابطہ، سیاسی سرگرمیاں بڑھانے پر اتفاق

Related Posts