فضل الرحمان کا بلاول سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی سرگرمیاں بڑھانے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان کا بلاول سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی سرگرمیاں بڑھانے پر اتفاق
فضل الرحمان کا بلاول سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی سرگرمیاں بڑھانے پر اتفاق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس کے دوران سیاسی سرگرمیوں میں اضافے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

جے یو آئی (ف) اور پیپلز پارٹی سربراہوں کے درمیان سیاسی امور پر بات چیت ہوئی، جبکہ آل پارٹیز کانفرنس اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ملکی امور پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:  قرآن پاک کی بےحرمتی روکنےوالےنوجوان کوپاک فوج کاسلام

مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی اور آل پارٹیز کانفرنس سمیت دیگر اپوزیشن معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ مجھے گورنرشپ، چیئرمین سینیٹ، بلوچستان حکومت کی آفر کی گئی جسے ہم نے مسترد کر دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں کی بندش ختم کرنے کا فیصلہ رہبر کمیٹی نے کیا، کارکنوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک ہفتے تک شاہراہیں بند رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ہماری تحریک برقرار رہے گی، نئے الیکشن اور حکومت کےخاتمے کی جلد نوید عوام کو ملے گی، عوامی قوت سے ملکی نظام بند کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سے ہمیں اہم عہدوں کی پیشکش کی گئی، فضل الرحمان

Related Posts