فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔فواد چوہدری کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔فواد چوہدری کا الزام
فضل الرحمان مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں۔فواد چوہدری کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی وزیر  برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان پر الزام لگایا ہے کہ وہ مدارس کے بچوں کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں اور سیاست کے لیے انہیں استعمال کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فضل الرحمان کی سیاست کے دو بڑے مقاصد اپنی ذاتی سیاسی حیثیت کی بحالی اور مدرسہ اصلاحات کو روکنا ہیں کیونکہ ایک بار اگر مدارس ہاتھ سے نکل گئے تو مولانا کی سیاست کاکوئی پرسانِ حال نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بچوں کو مدارس میں لائی جانے والی اصلاحات کے طور پر شعور مل گیا تو مولانا فضل الرحمان جیسے مذہبی و سیاسی رہنماؤں کی دکانیں مستقل طور پر بند ہوجائیں گی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ مدارس کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال کرنا کوئی نئی بات نہیں۔ مذہبی و سیاسی لیڈروں کی طرف سے بچوں کو سیاست کے لیے استعمال کرنے کی تاریخ بہت پرانی ہے جبکہ بچوں کو جہاد کے نام پر ملا طبقے نے بہت استعمال کیا جس کے بعد انہیں سیاست میں بھی قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان  کی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ ساتھ تحریک لبیک بھی ایسی سیاسی جماعت ہے جن کے رہنما بچوں کو سیاست کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  کہ نریندر مودی حکومت اس شخص کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے جس نے مہاتما گاندھی کا قتل کیا جبکہ آج بھارت پر ایک شدت پسند حکومت مسلط ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ مہاتما گاندھی جیسے برصغیر کے عظیم رہنما کے پیروکار کہلانے والے بھارت پر شدت پسند حکومت کا راج ہے جبکہ یہ لوگ گوڈسے کے نظرئیے کی پیروی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نریندر مودی حکومت مہاتما گاندھی کے قاتل کی پیروی کر رہی ہے۔فواد چوہدری

Related Posts