کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے، خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان
امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بلاول زرداری کے حیدرآباد میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول کسانوں کا گلا گھونٹ کر زمینوں پر قبضے کرکے کسان کے حقوق کیلئے نکلے ہیں، کسانوں کی نظروں میں بلاول کی حیثیت پانی چور کے علاوہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان واقف ہیں بلاول نہروں میں کینالوں کے ذریعے اپنی زمینوں کو پانی پہنچاتے ہیں، بلاول کسانوں کی تکلیف کا کبھی مداوا نہیں کرسکتے،کسانوں کی کاشت کی گئی گندم کو چوہوں کو کھلانے اور سڑانے والے بلاول ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول کے کسان مارچ میں سب وہ ٹریکٹر ہیں جن کے پیسوں میں غبن کیا گیا،انہوں نے کہا کہ کسانوں کی زمینیں ہڑپنے والوں کیلئے کسان مارچ شرمناک ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول چیخنے چلانے کے بجائے سندھ سے یوریا کی اسمگلنگ کو روکیں، پنجاب میں یوریا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوئی اور سندھ میں یوریا ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔

مزید پڑھیں: پولیس عدالتوں میں سکیورٹی دینے میں ناکام گئی ہے، حلیم عادل شیخ

اُنہوں نے کہا کہ کسان مارچ صرف ایک بچکانہ سیاست سے زیادہ کچھ نہیں ہے، بلاول کو وزیراعظم پر تنقید کیلئے وزیراعظم جتنا قد اور جدوجہد کی ضرورت ہے۔

Related Posts