فیکٹ چیک:کیا ”کے پی کے“کے لوگوں کو پنجاب میں داخلے کیلئے ویزا کی ضرورت ہوگی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کے پی کے کے رہائشیوں کو اب پنجاب میں داخلے کے لیے ویزا حاصل کرنا ہو گی۔

اس ویڈیو میں تمام تر تفصیلات ہیں۔

افغان تجزیہ کار کے آفیشل پیج پر شیئر کیا گیا ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس کے وائرل ہونے کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

— Afghan Analyst (@AfghanAnalyst2) November 25, 2023

ٹویٹ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا (کے پی کے) کے رہائشیوں کو اب پاکستان میں صوبہ پنجاب جانے کے لیے ویزا جیسی دستاویز کی ضرورت ہے۔ اس عمل میں فارم کی تکمیل، پولیس کلیئرنس، دو ضامن، اور فیس شامل ہے۔

اس حوالے سے پشاور سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی لحاظ علی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ وائرل ہونے والی ویڈیوز اور خبریں بے بنیاد ہیں اور سراسر جعلی اور پروپیگنڈا ہے۔

Related Posts